برطانوی شہزادی میگھن مارکل کا برطانوی اخبار پر مقدمہ

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی ولادت

فائل فوٹو


برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے نجی خط شائع کرنے پر برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف کیس دائر کردیاہے، شہزادہ ہیری بھی  اخبار کی اس حرکت پر خفا ہو گئے۔

برطانوی شہزادی کی طرف سے دائر کئے گئے کیس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اخبار نے جھوٹی اور من گھرٹ کہانی شائع کی ۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کی اہلیہ کی کردار کشی کی مہم انتہائی تکلیف دہ ہے ۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ  پہلے انہوں نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کو کھویا اور اب طاقتور قوتیں ان کی اہلیہ کے پیچھے پڑگئی ہیں۔

برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے میگھن مارکل کی جانب سے اپنے والد کو لکھا گیا خط شائع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کی تیاری شروع

واضح رہے کہ یہ وہی برطانوی اخبار ہے جس نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف بھی سٹوری شائع کی تھی۔

شہباز شریف نے اس معاملے پر میل آن سنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا اور شہباز شریف کے وکیل نے اخبار کی انتظامیہ اور ایڈیٹر کو قانونی نوٹس بھی جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں