کسمپرسی میں زندگی گزارنے والے ’نستورجن‘ کی کہانی


نوے کی دہائی کے بچوں کا پسندیدہ ٹی وی کردارنستور جن سب کامن بھاتا ہیرو تھا، پردہ اسکرین کا یہ کامیاب ہیروشہزاد قیصر حقیقت میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے ایک نسل کے ذہنوں پر راج کرنے والے اس فن کار کی کہانی دردناک اور سبق آموز ہے۔ 

مشہور زمانہ ڈرامے عینک والا جن میں کوئی پریشان ہوتا  یا کسی کو چڑیل سے بچانا ہوتاتو نستور جن چٹکی میں ہر پریشانی دور کر دیتا، بچوں کا پسندیدہ کردار نبھانے والا یہ معروف اداکار اپنی حقیقی زندگی میں درپیش مشکلات دور بھگانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول نستور جادوگر بے گھر ہونے کے ساتھ مالی مشکلات کا شکاربھی ہے، کوئی بھی مددگار نہیں، کہتے ہیں عینک والا جن کا سیکوئل بنانے کے دھوکے میں تمام جمع پونجی لٹا بیٹھا۔

شہزاد قیصر نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کیا شکوہ کروں سب کچھ لٹا دیا وہ دوست ہی تھے جنہوں بے دھوکا دیا۔ حالات نے پانسہ پلٹا تو بیماریوں نے بھی آ گھیرا اور نوبت یہاں تک آ پہنچی کے بچوں کا تعلیم جاری رکھنا بھی ممکن نہ رہا۔

یہ بھی پڑھیے: کام بتاؤ، میں کیا کروں، کس کو کھاؤں پکارنے والا زکوٹا نہیں رہا

ان کی اہلیہ زیب شہزاد نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حالات ہی ایسے ہیں بچوں کو پڑھا نہیں سکتے ہمیں بھیک نہیں کام چاہئے۔

صرف نستور جادوگر ہی نہیں عینک والا جن میں لازوال کردار ادا کرنے والے کئی دوسرے فنکار بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔  بل بتوڑی ، زکوٹا جن بھی حکومتی عدم تعاون کی دہائی دیتے دنیا سے کوچ کر گئے۔


متعلقہ خبریں