رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

رانا ثنا کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

فائل فوٹو


لاہور: منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کل رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت پر سخت تنقید کرتا رہا ہوںحکومت کیخلاف تنقید کرنے پر منشیات اسمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔

رانا ثناءاللہ کی طرف سے یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا،گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا اب بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے پرزے غائب،تحقیقات کیلئے لوکل کمیشن مقرر


متعلقہ خبریں