شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے

inflation in pakistan

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو نےگزشتہ مہینے میں  مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

شماریات بیورو کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اگست کی نسبت ستمبر میں مہنگائی 0.77 فیصد بڑھی جبکہ ستمبر 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں مہنگائی 11.37 فیصد بڑھی۔

جولائی سے ستمبر 2019 میں گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی اور ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت گیس کےنرخ 114 فیصد بڑھے۔

اسی طرح اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں پیاز 108 فیصد مہنگے ہوئے اور گزشتہ سال کی نسبت ستمبر 2019 میں مرغی کا گوشت 80 فیصد مہنگا ہوا۔

شماریات بیورو کے مطابق ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی اسی طرح 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں آلو 36 فیصد مہنگے ہوئے۔ ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت دال ماش 27 فیصد مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں پانچ اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی بڑھتی ہے، ایف بی آر

گزشتہ سال کی نسبت ستمبر 2019 میں سبزیاں 28 فیصد مہنگی ہوئیں اور پٹرول 22 فیصد مہنگا ہوا۔ 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں خوردنی تیل 20 فیصد مہنگا ہوا۔


متعلقہ خبریں