’میں آج کل فارغ ہوں‘

’میں آج کل فارغ ہوں‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کابینہ میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ’ میں آج کل فارغ ہوں اور میرے ایم این ایز کے کام نہیں ہو رہے‘۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کے مطابق عمران خان نے اسد عمر کو کہا ہے کہ وہ زیادہ دن فارغ نہیں رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ہم نیوز کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرخزانہ ایک بار پھر کابینہ میں آ جائیں گے۔

کابینہ کے رد بدل کے سوال پر فاقی وزیر نے کہا کہ بڑی تبدیلیوں کی امید نہیں لیکن اگر وزیراعظم کرتے ہیں تو یہ ان کا استحقاق ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں اپوزیشن کی جانب سے انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام  وزرا اور ان کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں