عمران خان نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی تو کشمیریوں کو اچھا لگا، التجا مفتی

عمران خان نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی تو کشمیریوں کو اچھا لگا، التجا مفتی

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے استفسار کیا ہے کہ ہمارے لیے اقوام متحدہ میں کس نے بات کی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بات کی تو کشمیریوں کو اچھا لگا اور نتیجتاً ان کی تقریر کے بعد وہ سڑکوں پہ آگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا بٹوارے کے بعد بھارت سے جا ملنے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں؟

بھارت: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی کے نقشہ ساز سے مینو پوچھ لیا لیکن۔۔۔؟

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کشمیری سوچ رہے ہیں کہ جس ملک کے ساتھ ہم تقسیم کے وقت منسلک  ہوئے تھے وہ تو  آج سکیولر نہیں رہا ہے تو کیا ہماری اس وقت کی قیادت نے صحیح فیصلہ کیا تھا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کشمیر کے نوجوانوں میں بہت زیادہ بھارت مخالف جذبات پیدا ہو گئے ہیں۔

بھارت میں برسر اقتدار مودی حکومت کے اقدام اور مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ آئین کی شق 370 اور ترقی کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن چونکہ بھارتی حکومت دنیا کے سامنے ایک جواز پیش کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ عذرلنگ تراش رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ترقی کا کہنے والے بتائیں کہ انہیں اب تک کس نے روکا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ ریاست بہار سے لوگ یہاں مزدوری کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہاں انھیں بہتر اجرت ملتی ہے۔

1947 میں پاکستان نہیں گئے تو مسلمان ہجومی تشددسہیں، اعظم خان

سانحہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کی صاحبزادی التجا مفتی نے مصرعہ پڑھا کہ’’ لمحوں نے خطا کی صدیوں نے سزا پائی‘‘۔

ان کا استفسار تھا کہ ترقی کی بات کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے ریاست کے حصے کیوں کیے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ حکمران کشمیریوں سے اختیارات لینا چاہتے ہیں۔

بھارت کی مختلاف ریاستوں میں پیش آنے والے ہجومی تشدد (موب لنچنگ) کے اندوہناک سانحات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت لنچستان بن گیا ہے اور وزرا لنچ کرنے والوں کو مالائیں پہناتے ہیں۔ مودی حکومت کے اقدامات اور عزائم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ کشمیر پر کوئی آواز اٹھے۔

محبوبہ مفتی کی بیٹی نے کہا کہ ایک دفعہ انٹرنیٹ آ جائے گا تو لوگ بتادیں گے کہ گزرے دو ماہ میں ان پر کیا گزری ہے؟ انہیں کیسے قید میں رکھا گیا ؟ کتنے بچے ابھی بھی قید ہیں؟ اور کس طرح لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا؟

پاکستان نے بھی ایٹمی ہتھیار عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے، محبوبہ مفتی

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی سے قبل بھارت کی سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے بھی کہا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے تقسیم کے وقت پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا تو اب مسلمان ہجومی تشدد بھگتیں۔

اعظم خان سچ بیانی مودی سرکار کو اتنی ناگوار گزری کہ رام پور سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اعظم خان پر بھینس چوری سمیت دیگر درجنوں مقدمات قائم کردیے گئے ہیں جن سے ان کی گلوخلاصی نہیں ہو پارہی ہے۔


متعلقہ خبریں