اسٹاک مارکیٹ میں 388 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی رہی اور کاروبار کا اختتام 388 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 752 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 363 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 84 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 279 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا جو کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی رہا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 470 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 833 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 388 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 210,217,060 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,677,155,939 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 38 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے‘

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 109 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 363 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں