‘ٹیم کی خاطر کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں’

‘ٹیم کی خاطر کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں’

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹیم میں کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عابد علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ قومی ٹیم میں سلامی بلے بازی کی پوزیشن پر زبردست مقابلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر مایوس نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھی کیونکہ میرا یہ یقین ہے جو ہوتا ہے وہ اچھے کے لئے ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی بلے بازی میں بہتری لانے کے لئے میں نے مصباح الحق اور یونس خان کی ویڈیوز دیکھیں جس کا مجھے بہت فائدہ ہوا۔

عابد علی نے کہا کہ وکٹ کیپنگ کرنا میرا شوق ہے، تاہم ابھی میرا سارا دھیان بلے بازی پر ہے اور اس کے لئے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

واضح رہے عابد علی نے سری لنکا کے خلاف انتہائی کلاسک اننگز کھیلتے ہوئے 67 گیندوں پر 74 رنز اسکور کئے تھے۔

پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ کر سیریز اپنے نام کی اور بہترین کارکردگی دکھانے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں