‘ سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کیلیے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے’

آرمی چیف کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کےلیے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں ’ انٹرپلے آف اکنامک اینڈ سیکیورٹی‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار کی میزبانی کی جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور ملک کی تاجر برادری نے شرکت کی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید، ڈاکٹراشفاق حسن ،ڈاکٹرفرخ سلیم، ڈاکٹراینول حسن ، ڈائریکٹرجنرل ایف ڈبلیو او،  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور ڈاکٹرسلمان شاہ بھی سینیمار میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاروباری طبقے تک رسائی اور جوابدہی، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے جبکہ خوشحالی سیکیورٹی ضروریات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمینارز کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور آگے بڑھنے کےلیے تجاوزیز مرتب کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتی معاشی ٹیم نے تاجر برداری کو حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی کے لیے متعارف کیے گئے اقدامات اور ملکی معیشت کے استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔

کاروباری شخصیات نے سیمینار میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی ٹیم کوتجاویز دیں اور حکومتی ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے تقریب میں خطاب کے دورا ن اجتماعی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی کےخلاف زیروٹالرنس ہونی چاہئے۔

مزید برآں اسٹیٹ بینک کے سابق صدر ڈاکٹرعشرت حسین نے بھی ملک  کی ماضی اورمستقبل کی معیشت پرگفتگو کی۔ تاجر برادری نے ٹیکسوں کی ادائیگی،حکومتی معاشی پروگرام کی کامیابی کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے سیمینار کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری لانے کےلیے مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں