تحریک انصاف کیخلاف پارٹی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست مسترد

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارٹی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار محمد عظیم خان آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے پی کے 115 کے امیدوار منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو ٹکٹ دینے پر پارٹی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارٹی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے خلاف رجسٹریشن منسوخی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔


متعلقہ خبریں