کراچی میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: حکومت سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بوٹ بیسن اور کلفٹن کو ضم کرکے ایک پولیس اسٹیشن بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کو مالی فوائد بھی  دیے جائیں گے۔

وزیر اعلی سندھ نے پولیس گارڈز اور گن مین دینے کے لئے درجہ بندی کرنے کی ہدایت دی اور کہا پولیس گارڈز اور گن مین کی فراہمی کے عمل کو تین درجوں میں تقسیم کیا جائے۔

انہوں نے آئی جن سندھ کو ہدایت دی کہ جو گارڈز حاصل کرنے کا اہل  نہیں اس سے پولیس گارڈز واپس لیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس گارڈزکی فراہمی کے لئے تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی قائم ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے پولیس اہلکاروں کے گریڈز پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی منظوری مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں خود پولیس ہیڈ آفس جاکر اپگریڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دوں گا۔

سندھ حکومت نے جامشورو، دادو، ٹھٹہ اور سجاول پر مشتمل پولیس رینج  قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آئی جی پولیس نے اس حوالے سے پروپوزل بناکر کابینہ میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے صوبے میں ہائی وے پیٹرولنگ فورس بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں