مکہ معظمہ خلا سے کیسا دکھتا ہے؟ اماراتی خلا باز نے دنیا کو دکھا دیا

مکہ معظمہ خلا سے کیسا دکھتا ہے؟ اماراتی خلا باز نے دنیا کو دکھا دیا

دبئی: ’’ یہ وہ مکہ معظمہ ہے جس کی طرف اہل ایمان کے دل کھنچے جاتے ہیں، جس کے دیدار کے لیے مسلمان ہروقت دعائیں کرتے ہیں، جہاں پہنچ کراپنے پروردگار سے دعائیں کرتے ہیں اورجہاں دلوں کی مرادیں مانگتے ہیں‘‘۔

یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے خلا باز ہزاع المنصوری نے مکہ معظمہ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ انسٹاگرام‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ انہوں نے تصویر خلا سے کھینچی اور اپنے انسٹا گرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی خلا سے کی ہے۔

انہوں نے زمین پر خلا سے بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برادر ملک سعودی عرب کے لیے بھرپورمحبت اورعقیدت کے ساتھ مکہ معظمہ کی تصویر پیش ہے۔

مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے ناسا کا مشن روانہ

عرب ذرائع ابلاغ میں مستند سمجھے جانے والے نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ کے مطابق ہزاع علی المنصوری نے بدھ کے دن پہلے اماراتی خلاباز کی حیثیت سے 61-62 خلائی مشن کے دیگر اراکین کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلائی سفر کا آغاز کیا تھا۔

ان کا سفر قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے شروع ہوا تھا۔ یہ مشن 187 دن تک جاری رہے گا جس میں ان کے ہمراہ امریکی خلائی ادارے ناسا کےخلاباز جسیکا میر اور روسی خلائی ادارے کے اولیگ اسکریپوچکا بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے اپنا پہلا خلا باز مشن پر روانہ کردیا

ھزاع المنصوری نے 29 ستمبر کو بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین کی تصویر کھینچ کر بھیجی تھی۔ وہ پہلی تصویر تھی جو انہوں نے ازخود کھینچی تھی۔

اماراتی خلا باز نے اپنی پہلی تصویر کے ساتھ بھیجے گئے پیغام میں لکھا تھا کہ بالآخر میں نے اپنا خواب پورا کرلیا کہ آسمان کو دوسری طرف سے دیکھ لیا اور اس وقت میری نگاہیں خلا سے زمین پر مرکوز ہیں۔

العربیہ کے مطابق سفر کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہزاع المنصوری کی خلا میں روانگی تمام عرب نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل ستاروں پرکمندیں بھی ڈال سکتے ہیں۔ محمد بن راشد نے لکھا کہ ہمارا اگلا پڑاؤ مریخ ہے اور توقع ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی گئی تحقیق مریخ تک کے سفر میں معاون و مدد گاربھی ثابت ہوگی۔


متعلقہ خبریں