جے یو آئی (ف) وفد نواز شریف سے ملنے کا خواہشمند

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف—اے ایف پی فائل فوٹو۔


لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی ایف کا تین رکنی وفد نواز شریف سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔ وفد نے تین اکتوبر کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسد الرحمان اور محمد اکرم خان درانی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد آزادی مارچ کے بارے میں مشاورت کے لئے نواز شریف سے ملنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لیے کنٹینر خرید لیا ہے۔

یہ انکشاف کنٹینر تیار کرنے والے نوید نے ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں کیا تھا۔

نوید کا کہنا تھا کہ بہترین کنٹینر آٹھ لاکھ روپے میں تیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ماہانہ کرایہ 15 ہزار روپے وصول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کنٹینر میں چار کمرے، واش روم اور کچن  شامل ہوتے ہیں۔

نوید کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینر کانفرنسز کے لیے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں