سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا پاکستان جانے کا اعلان

بھارت: ویکسین لگوانے کے بعد منموہن سنگھ کا ٹیسٹ مثبت آگیا

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے امریند سنگھ کی جانب سے دی گئی دعوت پر کرتارپورگردوارا اور سلطان پور لودھی کی تقریب میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ایک بڑا موقع ہےاور جس پر ہم بہت خوش ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کےلیے پوری تیاری کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی اس  تقریب کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں،ہم کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کےلیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سکھ برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔


متعلقہ خبریں