مودی حکومت انتشار پھیلا کر دوسروں کو مارنا سکھار ہی ہے، بھارتی صحافی

مودی حکومت انتشار پھیلا کر دوسروں کو مارنا سکھار ہی ہے، بھارتی صحافی

نئی دہلی: بھارت کے ممتاز صحافی رویش کمار نے ملک میں برسراقتدار مودی حکومت اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو امن کا نہیں بلکہ دوسروں کو مارنے کا سبق پڑھا رہی ہے۔

ہٹلر اور نازی کے پیروکار مودی اور آر ایس ایس

ذرائع ابلاغ سے روزی روٹی حاصل کرنے والے رویش کمار نے بھارت میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکائے محفل سے کہا کہ آپ سب بھارتی اخبارات کو پڑھنا بند کردیں اور ٹی وی چینلز بھی دیکھنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ پڑوس میں بسنے والے لوگوں کو ایک دشمن کے روپ میں دکھا تا ہے اور عوام کو یہی سکھاتا ہے۔

2019 میں ’رمن میگسیسے ایوارڈ‘ حاصل کرنے والے معروف صحافی رویش کمار نے الزام عائد کیا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ عوام سے بدلہ لے رہے ہیں کیونکہ میڈیا پر روزانہ عوام کو غلط و جھوٹ بتا کران کی کی تذلیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے معیار پر سوالیہ نشان ثبت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا عالم یہ ہے کہ کسی رکن اسمبلی کے خلاف کچھ بھی ہو جائے وہ خاموش رہے گا لیکن اگر کسی مسلمان کی بکری کا بھی کیس بنے تو گھنٹوں گھنٹوں اس پر بحث کی جاتی ہے۔

جنونیوں نے ہندوآنہ نعرے لگوائے اور شمس تبریز کی جان لے لی

رویش کمار جنہوں نے رمن میگسیسے ایوارڈ حاصل کیا ہے جو کسی بھی بھارتی صحافی کو 12 سال کی طویل مدت کے بعد دیا گیا ہے، نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ جو رویہ اپنانے کا مشورہ دے رہا ہوں اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ بہتری لائی جائے کیونکہ جب عوام دباؤ ڈالیں گے تو بہتری آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے مشورے کا مطلب قطعی ان کی اپنی نوکری نہیں ہے۔

بھارت کے ممتاز صحافی نے اعتراف کیا کہ ذرائع ابلاغ نہیں ہوگا تو عوام کی کوئی آواز نہیں ہوگی۔

مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے رویش کمار نے کہا کہ کچھ دنوں کے لیے خود کو کمروں میں بند کرلیں تو معلوم ہو جائے گا کہ کشمیریوں کی کیا حالت ہے؟

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو دس کروڑ افراد مارے جائیں گے، امریکی جریدہ

معروف ٹی وی اینکر رویش کمار نے محبت کو زندگی کا اہم ترین جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت انسان اور مٹی دونوں سے ضروری ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ انسانوں سے محبت نہ کریں اور مٹی سے محبت کرنے کا دعویٰ کریں۔

رویش کمار کی بات چیت اور خطاب کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت زیادہ شیئر کیا جارہا ہے جہاں انہیں سننے اور دیکھنے والے تنصرے بھی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں