’حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 38 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے‘

’حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 38 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے‘

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں پیٹرول اور ڈیزل پر 40 اور 38 روپے فی لیٹر وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ایسا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط اور ٹیکسوں کی وصولی میں کمی کی وجہ سے کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کے برعکس حکومت نے انہیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس ڈی پر پیٹرولیم لیوی کو 18 روپے سے 20.76 روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 17 فیصد جی ایس ٹی بھی چارج کیا جارہا ہے۔

دونوں ہندسوں کو اگر جوڑ دیا جائے تو حکومت صارفین سے تقریباً فی لیٹر 40 روپے وصول کررہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی قیمت 127.17 روپے ہے۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 2.17 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد اسے 17.18 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت اس پر بھی 17 فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے۔ رواں ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمر 113.24 روپے فی لیٹر ہے۔

رپورٹ میں حکومتی اقدام کی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط اور ٹیکس شارٹ فال کو قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں