فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم

ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کردیاگیاہے۔ 

ڈائریکٹر ایف بی آر ملتان سید اسد رضا رضوی کو ایف اے ٹی ایف سیل کا چیف بنایا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کرنے کا مقصد ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

سیل میں ایف بی آر کے تمام اقدامات کی رپورٹ تیار کی جائے گی اورایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر سے متعلقہ تمام اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹراسلام آباد محمد وقاص حنیف سیل کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایف اے ٹی ایف پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مطمئن


متعلقہ خبریں