پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ ہالینڈ اور آئرلینڈ کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ ہالینڈ  اور آئرلینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال ہالینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی،آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز جولائی 2020 میں ہوگی۔ 

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم ہالینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کرے گی

پاکستان اور ہالینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 جولائی کو ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ 7 اور 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ ہالینڈ  اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچز ایمسٹلوین میں کھیلے جائیں گے

چیئر آف کے این سی بی بیٹی ٹمر نے کہاہے کہ 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی آئرلینڈ کرے گا۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سیریز کا اعلان کرنےپر مسرور ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد سےہالینڈ میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

پرفارمنس ڈائریکٹر کرکٹ آئرلینڈ رچرڈہولڈزورتھ نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستان ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔  پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہترین تجربہ ہوگی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہالینڈاور آئرلینڈ کے دورے کا منتظر ہے، پی سی بی کے کرکٹ آئرلینڈ اور کے این سی بی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔


متعلقہ خبریں