سی ڈی اے کی کارروائی، 68 سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ

سرکاری ملازمین نے الاٹ کردہ گھر آگے کرایہ پر دے رکھے تھے

اسلام آباد: سی ڈی اے نے گھروں سے جا کر کوڑا اٹھانے کا منصوبہ تیار کرلیا

  • کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے حکومت سے الاٹ کروانے کے بعد آگے کرائے پر دیے 68 سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین نے 68 گھرمکمل جب کے 97 گھر جزوی طور پر کرائے پر دے رکھے ہیں۔ جس پر سی ڈی اے کے انتظامی رکن کی جانب سے 68 گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ جب کہ دیگر کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو رپورٹ فراہم کی تھی جس میں 165 سرکاری گھر کرائے پر دیئے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےغیرقانونی کام میں ملوث ملازمین کےخلاف ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے معاملے پر ریماکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنمٹ کے گھروں پر غیرقانونی تعمیرات کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔

عدالت نے سی ڈی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ الاٹمنٹ پہلے روز سے منسوخ کردی جائے۔ عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے سی ڈی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں