‘پاکستان کا بیانیہ کمزور نہیں، جیب خالی ہے’

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان کا بیانیہ کمزور نہیں بلکہ جیب خالی ہے اور اگر آپ آئی ایم ایف کے محتاج ہوں گے تو دنیا توجہ نہیں دی گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا ہے، اسلام کو خاص رنگ میں رنگا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم اٹھانے کا سوچا ہے، پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مسلمانوں کی ترجمانی کے لیےانگریزی چینل چلانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی کچھ ہوتا ہے اس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر پر پڑتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ ٹی 20نہیں بلکہ پاکستان کی لڑائی طویل ہے اور ہم بھٹک گئے تو تاریخ گواہ ہے ملک ٹوٹ جاتے ہیں، نقشے بدل جاتے ہیں۔

خطاب کے دوران کشمیر کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا فیصلہ بھارت کی بہت بڑی حماقت تھی اور اب مقبوضہ کشمیر میں دن رات کرفیو جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن کرفیو ہٹا مودی کا حقیقی چہرہ سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کا اگلا وار بابری مسجد پرہوگا اور ہم اس کے بارے میں دنیا کو آگاہ کر رہے۔


متعلقہ خبریں