فروزن فوڈ بنانیوالی کمپنیوں کو پندرہ نومبر کی ڈیڈ لائن کیوں دی گئی ؟


لاہور:فروزن پولٹری اور میٹ پراڈکٹس بنانیوالی کمپنیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نمونہ جات جمع کرانے کے لیے پندرہ نومبر تک کی ڈیڈلائن دےدی ۔ 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائر محمد عثمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  پاس یا فیل ہونیوالی کمپنیوں کی فہرست مفادعامہ کے تحت جاری کی جائیگی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمیں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے سیمپل لیں گی، نمونہ جات چھبیس، ستائیس اور اٹھائیس نومبر کو لیے جائیں گے۔

متعلقہ کمپنیوں کو بذریعہ نوٹس آگاہ کیا گیا ہےکہ پندرہ نومبر تک نمونے جمع کرائیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کو نمونے فراہم نہ کرنیوالوں سے اتھارٹی اپنے طریقے سے نمونہ جات حاصل کریگی۔

یہ بھی پڑھیے: سیکریٹری فوڈ سندھ آٹے کے بھاؤ اور ڈائریکٹر فوڈ گندم کی اقسام سے لاعلم

انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں کے نمونے پاس ہونگے یا فیل ہونگے تمام کی فہرست مفاد عامہ کے تحت  میڈیا میں جاری کی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے انتباہ بھی جاری کیا کہ فیل شدہ پراڈکٹس کو مارکیٹ سے واپس نہ اٹھانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


متعلقہ خبریں