سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں جمعرات کو ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل صرافہ سندھ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔


متعلقہ خبریں