میک اپ کا سامان چھپکلیوں سے بنائے جانے کا انکشاف


اسلام آباد: میک اپ کے سامان کی تیاری میں چھپکلیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

دیواروں اور چھتوں پر رینگنے والی یہ مخلوق جسے ہم بےضرر سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں دراصل ہماراے آرائش کے سامان کا حصہ بن چکی ہے۔

وائس آف انڈونیشیا کے مطابق انڈونیشیا کے کیپتا کان نامی گاؤں کے باسی چھپکلیاں پکڑ کے سپلائی کرتے ہیں اور اس سے اچھی خاصی رقم بناتے ہیں۔

جریدے کے مطابق انڈونیشیا کے اس گاؤں میں آپ کو جگہ جگہ چھپکلیوں کے ڈھیر لگے نظر آئیں گے۔

گاؤں کے رہائشی رات کے وقت چھپلکیوں کو تلاش کرکے پکڑنے کے لیے نکلتے ہیں، چھپکلیوں کو پکڑنے کے لیے ایک خاص قسم کی چَھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر گِلو لگی ہوتی ہے، گلو لگی چھڑی کے ذریعے چھپکلی کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔

چھپکلیاں پکڑنے والے انہیں جمع کرکے اس کام کی سربراہی کرنے والے حوالے کر دیتے ہیں جو انہیں 1 کلو چھپکلیوں کے عوض 3 ڈالر دیتا ہے۔

سپلائی کی گئی چھپکلیوں کو سرف سے دھونے کے بعد دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔

یہ چھپکلیاں میک اپ کے سامان کے علاوہ جلد کی الرجی اور خارش کی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں