پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایف بی آر کی خصوصی کیٹیگری شامل

سٹیزن پورٹل پر ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )کی خصوصی کیٹیگری کو شامل کر لیا گیا ہے۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پرایف بی آر سے متعلقہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر خصوصی کیٹکگری شامل کر دی گئی ہے ۔

ایف بی آر کے مطابق اس کیٹگری کی بدولت نہ صرف ٹیکس گزاروں اور شہریوں کی ایف بی آر سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ممکن ہو گا بلکہ شکایت گزار اور ایف بی آر کے درمیان تعلق کو آسان بنایا جا سکے گا ۔

یہ بھ پڑھیے: پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے میں سب سے آگے کون؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر کیٹگری کی وجہ سے شکایت کےاندراج کے روائیتی طریقہ کار سے بھی چھٹکارہ ممکن ہو گا۔ لوگوں کی شکایات پر فی الفور عمل درآمد ہو گا اور ادارے کی بہتری کے لئے مناسب منصوبہ بندی اور اصلاحات بھی مر تب کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں