ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی پر نظریں جمالیں

ٹی ٹوینٹی سیریز، سری لنکا کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: فائل


لاہور: ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پر نظریں جمالی ہیں۔سیریز کے لیے پاکستانی اورسری لنکن  کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ 

ٹی ٹوئنٹیز میں اپنی دھاک بٹھانے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لاہور پہنچے ہیں ۔ باغوں کے شہر میں مہمان ٹیم کپتان داسن شاناکا کی قیادت میں پہنچی۔

آئی لینڈرز کو سخت سیکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ہوٹل کو دونوں ملکوں کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا،چار اکتوبر کو سری لنکن ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائیگی۔

سیکیورٹی کے باعث نشتر اسپورٹس کمپلیکس جانیوالے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، اردگرد کی دکانیں بھی نو اکتوبر تک بند رہینگی۔

سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی بیٹھک بھی لگی جس میں پاک فوج کے نمائندوں کے علاوہ سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشن بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی تعداد محدود رہ گئی

کراچی کے برعکس قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد  کی آمد متوقع ہے ،جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز، سعید انور، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے علاوہ تمام ٹکٹیں فروخت کی جاچکی ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ، دوسرا سات اور آخری نو اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔


متعلقہ خبریں