بھارتی درندگی پر عالمی برادری آنکھیں بند کیے ہوئے ہے، مشال ملک

'اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کشمیری عوام بھارتی فوج پر دھاوا بول دیں گے'

مقبوضہ وادی میں لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کے اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ عالمی برادری نے آنکھیں بند کرلی ہیں

مشال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے اب مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی اپنی جارحیت شروع کررکھی ہے۔  بھارتی فوج لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے قریب معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اخلاقی اقدار اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ بھارتی مظالم حد سے بڑھتے جارہے ہیں لیکن عالمی برادری اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

مشال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام آئے روز اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کشمیری عوام بھارتی فوج پر دھاوا بول دیں گے۔


متعلقہ خبریں