’ نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات بارے ذرائع کی خبر محض جھوٹ ہے‘


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی آزادی مارچ میں عدم شرکت کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے ۔ 

مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جیل میں نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع کی خبر محض جھوٹ ہے۔ شہبازشریف کی آزادی مارچ میں عدم شرکت کی شرانگیزی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا میڈیا سے پھر گزارش ہے کہ پارٹی قیادت سے متعلق کوئی بھی اطلاع بغیرتصدیق نہ چلائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پارٹی قائد محمد نوازشریف کو پارٹی کی مشاورت سے آگاہ کیا ، پارٹی کی سی ای سی، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی (ف) کی قیادت سے ملاقاتوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کوٹ لکھپت جیل لاہور:نواز شہباز ملاقات میں کیا ہوا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع سے خبر آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے اعلان کردہ آزادی مارچ سے متعلق کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن شہباز شریف کی قیادت میں شریک ہوں ۔

اس پر شہباز شریف کے حوالے سے ذرائع کی خبر تھی کہ انہوں نے نواز شریف سے یہ کہہ کر معذرت کی ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اس لئے مارچ کی قیادت نہیں کرسکتے۔


متعلقہ خبریں