ضد کرنے پر ماں نے 5 سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا


پشاور: دادوزئی میں ہمسائے کے گھر جانے کی ضد کرنے پر ماں نے پانچ سالہ بیٹی کو کپڑے دھونے والی مشین میں ڈال دیا جس سے بچی کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پانچ سالہ دعا کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس ضمن میں سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ظہور بابر کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن درست ہے یا نہیں ڈاکٹرز معائنہ کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کو کرنٹ لگنے کا بہانہ بنا کر دفنایا گیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماں نے پڑوس میں واقع گھر جانے کی ضد پر بچی کو غصے میں آکر واشنگ مشین میں ڈال دیا، واقعہ کی اطلاع ملزمہ کے شوہر نے پولیس کو دی جس کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں