’طالبان وفد کی آمد کے حساس پہلو وقت پر سامنے لائینگے‘

ہم نے ہر میدان میں بھارت کو شکست دی، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ طالبان کے وفد کی آمد کے بہت سے حساس معاملات ہیں۔ جنہیں وقت پر سامنے لایا جائے گا۔

پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔ کشمیرعالمی ایشو بن چکا،سعودی عرب اور مسلم امہ کا مسئلہ کشمیر پر بیانیہ بالکل واضح ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےافغان طالبان کے وفد کے دورے پر بات کرتے ہوئےکہا یہ نازک معاملہ ہے،محتاط ہوکر چل رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ طالبان وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے،طالبان وفد کی آمد کے بہت حساس پہلو ہیں، وزرات خارجہ میں ملاقات کی تفصیل دے چکے ہیں،دیگر پہلو حساسیت کے باعث وقت پر سامنے لائے جائیں گے،۔پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی افغان حکومت کے حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کےلیے کوششیں جاری رکھے گا۔۔۔بولے اقوام متحدہ میں نئے مستقل مندوب جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیراعظم کا 7 روزہ امریکہ کا کامیاب دورہ رہا،سعودی عرب اور مسلم امہ کا مسئلہ کشمیر پر بیانیہ بلکل واضح ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر وہ سبکدوش ہوئیں،ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ سینیئر سفارتکار منیر اکرم خدمات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں: طالبان، زلمے خلیل زاد سے ملاقات پر آمادہ

ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے متعلق معلومات وقت کے ساتھ سامنے لائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں