سندھ پولیس: غازی اہلکاروں کو پیکج اور خواجہ سراؤں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ

پولیس ایکٹ 2019 : آئی جی پولیس اور حکومت سندھ آمنے سامنے

کراچی : سندھ حکومت کا اہم اقدام سامنے آیاہے، پولیس میں غازی اہلکاروں کو پیکج اور خواجہ سراؤں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

یہ فیصلے آج کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں محکمہ پولیس کے اہم اجلاس میں ہوئے۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلوں اور دیگر واقعات میں معذور ہونے والے اہلکاروں کو پیکج کے ساتھ ملازمت بھی دی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں غازی پولیس اہلکاروں کی تعداد دو سو ہے ۔ انہوں نے قوم کی حفاظت کے خاطر قربانی دی ۔ ان کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔

آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ہر سال  8 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائر ہوتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس میں 28 ہزار کانسٹیبل کی سیٹیں خالی ہیں ان آسامیوں کو پُرکیائے  ۔ سندھ پولیس میں باقائدہ سلیکشن سینٹر کے قیام کی ہدایت بھی کی ۔

وزیراعلی سندھ  نے خواجہ سراؤں کو سرکاری نوکریوں میں مخصوص کوٹہ دینے کا فیصلہ بھی کیا اورکہا خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ان کو ملازمتی کوٹا دینا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کے اطلاق کے لئے سندھ حکومت متحرک

اجلاس میں جامشورو، دادو، ٹھٹہ اور سجاول پر مشتمل پولیس رینج قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔


متعلقہ خبریں