مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں، فردوس عاشق

لاڑکانہ میں لگے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے معصوم بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو بچانے کے لیے اسلام اور قانون کے مخالف سمت نہ کھڑے ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سڑک پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینے کے مترادف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدارس کے معصوم بچوں کو سیاسی مفاد کے لیے انسانی شیلڈ بنانا کوئی جمہوریت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ’پی پی پی آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوگی‘

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27 اکتوبر جس دن کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں، اسی دن کشمیر سے یکجہتی کے ساتھ پورے ملک سے مارچ شروع ہو گا۔ ہم اداروں سے تصادم کی صورتحال پیدا ہونے نہیں دیں گے اور نہ ہی ہم جلد اٹھیں گے۔


متعلقہ خبریں