نیب فریال تالپور کو جیل لے جانا بھول گئی

فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) اہلکار پیپلز پارٹی کی اسیر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کو جیل لے جانا بھول گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر فریال تالپور کو کوئی بھی نیب اہلکار ائرپورٹ لینے نہیں پہنچا۔ جس کے بعد فرتال تالپور ذاتی گاڑی میں ائرپورٹ سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔

واضح رہے کہ فریال تالپور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی گئی تھیں جہاں سے واپسی پر کوئی اہلکار ائرپورٹ پر موجود نہیں تھا۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ثاقب نذیر نے ہم نیوز کو بتایا کہ پروڈکشن آرڈر پر جانے والے ملزم کو واپس جیل لانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ جیل انتظامیہ سے ملزم وصول کرنے والا متعلقہ ادارہ ہی واپس ملزم کو جیل انتظامیہ کے حوالے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہم پہلے ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے، فریال تالپور کا سندھ اسمبلی میں خطاب

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملزم کے سفر کے لیے گاڑی ہی نہیں ہے۔

گزشتہ ہفتے فریال تالپور سے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں مگر احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ ہم کسی سے ڈرے ہیں اور نہ ہی ڈریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے سے یہ سب  کچھ جھیلا ہے لیکن من پسند اور یکطرفہ احتساب پر ہمیں افسوس اور تشویش ہے۔ احتساب کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں