پیرس میں 4 پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں قتل

پیرس میں آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے ہی پیٹی بند بھائی کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پولیس ہیڈکوارٹر میں واقعہ پیش آیا جہاں گزشتہ 20 سال سے انتظامی عہدوں پر رہنے والے اہلکار نے چاقو سے اپنے ساتھیوں پر حملہ کر دیا۔

حملہ میں ہلاک ہونے والے چاروں پولیس اہلکار آفیسرز تھے جبکہ چاقو لگنے سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملہ آور کے شدید حملے کی وجہ سے پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ عینی شاہد کے مطابق پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ رہے تھے کہ ایک اہلکار نے ملزم پر فائر کیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

صدر ایمانویل میکرون، وزیرِ اعظم ایڈورڈ فلیپی اور وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹانر نے جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں انہیں واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ’ایف اے ٹی ایف کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے‘

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے دو دفاتر میں دو لوگوں کو چاقو مارے، ایک کو سیڑھیوں میں مارا اور چوتھے کو عمارت کے صحن میں جہاں بعد میں اسے گولی مار دی گئی۔ حملہ آور کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔


متعلقہ خبریں