کانگو میں غیر قانونی سونے کی کان کو حادثہ، 22 افراد ہلاک

کانگو میں غیر قانونی سونے کی کان کو حادثہ، 22 افراد ہلاک

کانگو: جمہوریہ کانگو میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے مشرقی علاقے میں بیٹھنے والے غیر قانونی کان میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جو حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ کنڈو شہر سے 180 کلومیٹر دور کمپین کے مقام پر ہوا۔

کانگو کے سماجی امور کے وزیر اسٹیو کے مطابق حادثے میں فوری طور پر 14 افراد کی ہلاکت کی تفصیلات سامنے آئی تھیں تاہم اب ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ملبے سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ 3 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا تھا تاہم وہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

وزیر نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عراق: پر تشدد مظاہروں کے بعد بغداد میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ

واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو سونے،تانبے اورکوبالٹ سے مالا مال ملک ہے۔ جہاں لوگ غربت کی وجہ سے غیر قانونی طور پر کھودی گئی کانوں میں خواتین اور بچوں سمیت کام کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں