مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اڈیالہ جیل سے رہا

'میری بات اپنے عہدے کو ذات کے لئے استعمال کرنے والا نہ سنے'

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور

  • 'مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے'
  • 'نیب پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے'

راولپنڈی: توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ کی سزا مکمل کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اڈیالہ جیل سے رہائی پر نہال ہاشمی کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

ن لیگی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد بڑے جذباتی انداز میں کارکنان سے خطاب کیا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ شرمندہ وہ ہوگا جو چور ہوگا۔ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کچھ لوگ آمریت اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔

انہوں نے نیب پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) ہے۔ نیب کے ڈائریکٹروں کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں تو آدھی لوٹی ہوئی دولت برآمد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت چاہتے ہیں۔ مجھے ایک ماہ قید ہوئی تو اسی دن اپیل کی تھی۔ ایک ماہ گزر گیا لیکن میری اپیل کی سماعت نہیں ہوئی۔

نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو عدلیہ مخالف تقریر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور پانچ سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی گئی تھی۔

نہال ہاشمی کو سزا یکم فروری کو سنائی گئی تھی ،چونکہ فروری 28 روز کا ہوتا ہے اس لیے نہال ہاشمی مزید 2 روز سزا سے بچ گئے۔

 


متعلقہ خبریں