پی ایس ایل 3 میچ 9: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں

  • اسلام آباد اور کوئٹہ نے ایک میچ جیتا جب کہ ایک میں شکست ہوئی
  • آج کا میچ شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کی فاتح ٹیم ہے

دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری ( پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔

بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں رات نو بجے مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری پوزیشن پر براجمان جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پانچواں نمبر ہے۔

ایونٹ میں اب تک کے کھیلے گئے مقابلوں میں کراچی کنگز تمام میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ پہلی مرتبہ ایونٹ میں حصہ لینے والی ملتان سلطانزدوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی چوتھی،  لاہور قلندرز اب تک کے تمام میچز ہار کر آخری نمبر پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں پر ایک نظر

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈز کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس (نائب کپتان)، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں