مولانا کے دھرنے پر اختلاف ہے، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں نے پیپلز پارٹی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی کس حد تک مدد کر سکتے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ہماری اخلاقی اور سیاسی سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر جمہوری احتجاج کا ساتھ دیں گے، تاہم ہمیں دھرنے کے معاملے میں تھوڑا اختلاف ہے جس پر پارٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔

بلاول نے کہا کہ ہماری قیادت کے اوپر سیاسی کیس بنائے جاتے ہیں اور انہیں پنڈی کی عدالتیں سنتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ اس حکومت کو گھر جانا ہے تاہم اگلے انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز بہت ضروری ہیں۔

آصف علی زرداری کے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت میں کہانیاں سنائی جا رہی ہیں جو ریفرنس دائر کیا گیا اس میں سے کچھ بھی نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے بغیر کسی جرم کے گیارہ سال جیل میں گزارے تھے، انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں