گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر ان کی راکھ چوری

تم غدار ہو، گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر راکھ چوری

نئی دہلی: بھارت میں بابائے قوم کا درجہ رکھنے والے مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر ان کی یادگار سے راکھ چرا لی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 1948 میں انتہا پسند ہندو کے ہاتھوں قتل ہونے والے گاندھی کی باقیات سنٹرل انڈیا میں ان کی یادگار میں رکھی گئی تھی۔

چوروں نے گاندھی کی تصویر کی بے حرمتی بھی کی اوراس پر سبز پینٹ سے غدار لکھ ڈالا۔ بھارت میں انتہا پسند ہندو گاندھی سے ہندو مسلم دوستی کی وکالت کرنے پر شدید نفرت کرتے ہیں۔

مقامی پولیس کے اہلکار نے بی بی سی کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ علاقے کے امن کو خراب کرنے کے لئے ایک گھناؤنی سازش رچی گئی ہے۔

بپو بھون میموریل کے چوکیدار نے بتایا کہ چوروں کی جانب سے انتہائی شرمناک حرکت کی گئی ہے۔

یاد رہے جنوری 1948 کو آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے کارکن نے مہاتما گاندھی کو صرف اس لیے قتل کردیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور مسلمانوں کے غصب کیے جانے والے جائز حقوق نوزائیدہ مملکت کو دینے کے لیے آواز بلند کی تھی۔

ان پراس سے قبل بھی چار مرتبہ قاتلانہ حملے کیے گئے تھے جو ناکام رہے تھے۔


متعلقہ خبریں