چوہدری محمد سعید کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری


مظفرآباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے سابق وزیر کھیل چوہدری محمد سعید کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق چوہدری سعید عدالتی فیصلے کی رو سے 25 ستمبر سے نااہل ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کی نشست 25 ستمبر سے خالی قرار پائی ہے۔

چودھری سعید کے خلاف سپریم کورٹ آزادکشمیر نے 25 ستمبر کو فیصلہ سنایا تھا۔ وزیر کھیل کے خلاف سرکاری رقبے پر ناجائز تجاوزات اور توہین عدالت کیس تھا۔

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اپنے فیصلے میں چوہدری محمد سعید کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کو نا اہل قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں