جے یو آئی نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی

کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، مولانا غفور حیدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی

جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم  نےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ستائیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے،اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا  ہوگا اور جو جماعتیں ہمارا  ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ آج وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلان کردہ احتجاج کی تاریخ پر نظرثانی کریں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرناجائز اور غیرقانونی قبضہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس دن کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے تسلیم کیا کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے لیکن اعلان کردہ تاریخ مناسب نہیں ہے کیونکہ اس دن کشمیریوں کی طرف سے  پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان احتجاج کی تاریخ پر نظرثانی کریں، وزیرخارجہ کی اپیل


متعلقہ خبریں