’پی ٹی سی ایل جان بوجھ کر صارفین کو بلز نہیں بھیجتا‘

پی ٹی سی ایل: لوکل کال چارجز میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) پر اضافی بل وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ الزام روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس کے دوران اراکین نے عائد کیا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی سی ایل صارفین پر بلوں کی مد میں اضافی سرچارج کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اس موقع پر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل حکام جان بوجھ کر صارفین کو بلز نہیں بھیجتے۔

ارکان کمیٹی کے مطابق غلطی پی ٹی سی ایل کی اپنی ہے تاہم اضافی سرچارج صارفین سے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے ای بلز بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے، کئی علاقوں میں مہینوں بلز نہیں بھیجے جاتے، بلز کی تاخیر پر دس فیصد سرچارج عائد کیا جاتا ہے۔ کمیٹی نے بلوں پر سرچارج کے معاملے پر سلیب بنانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی رکن رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے، وزارت آئی ٹی اور متعلقہ ادارے مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر روزانہ 200 بھارتی ہیکرز کے کلکس آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کا چرچا ہے تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا قوانین ہی نہیں بنائے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سائبر سیکورٹی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ قائمہ کمیٹی نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے بریفنگ طلب کرلی۔


متعلقہ خبریں