’بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں‘

فردوس عاشق اعوان کیخلاف نازیبا الفاظ، مقدمے کیلئے درخواست دائر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو  کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔’بلاول صاحب ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابواور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں۔‘

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری اپنے بیان میں کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں انکے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں۔کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا ہو سکتا ہے؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو مخاطب کرکے لکھا ’’بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں،اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔‘‘

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا کے دھرنے پر اختلاف ہے، بلاول بھٹو


متعلقہ خبریں