اداکار محسن عباس کی عبوری  ضمانت 9 اکتوبر تک منظور


لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار و اداکار محسن عباس کی عبوری  ضمانت  9اکتوبر تک منظور کرلی ہے ۔ 

محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اداکار محسن عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ محسن عباس اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اداکار محسن عباسی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ وہ بے قصور ہیں ،عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری 6ستمبر کوجاری کردی تھی۔

فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ فاطمہ سہیل نے عدالت میں علیحدگی کی درخواست دے رکھی تھی۔

درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ صلح نہیں ہوسکتی اور نہ وہ ایسا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں، بیٹے کی  پرورش خود کروں گی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

اس سے قبل تفتیشی رپورٹ میں محسن عباس کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کے مطابق محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ سہیل کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء پر محسن عباس کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: محسن عباس، فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی


متعلقہ خبریں