قانونی مقدمات کو نمٹانے سے متعلق کمیٹی نے مختلف قوانین کی منظوری دیدی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی قانونی مقدمات کو نمٹانے سے متعلق کمیٹی نے سروا اسلامک سیونگ اکاﺅنٹس رولز 2019، کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی رولز 2019 اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ 2019ءکی منظوری دےدی ہے۔ 

کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مختلف ڈویژنوں کے 13 ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر سروا اسلامک سیونگ اکاﺅنٹس رولز 2019ءاور کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی رولز 2019ءکی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت بین المذاہب و ہم آہنگی کی جانب سے تجویز کئے گئےاقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ 2019ءکی منظوری بھی دی گئی ۔ ان سفارشات کو مزید منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری ،ابہام دور کرنے کیلئے آئینی ترمیم کی سفارش


متعلقہ خبریں