وزیراعظم پیر کو چین جائیں گے

عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وزیرریلوے شیخ رشید بھی چین جائیں گے۔

عمران خان کے دورہ چین کے دوران وزیراعظم کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں طے ہیں، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے جب کہ عمران خان دورہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپریل میں بطور وزیراعظم چین کا پہلا دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں پردستخط ہوئے اور وزیراعظم نےچینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی تھی۔

قیادت نے پاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا اور اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ علاقائی یا بین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں