میو اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر بچہ جاں بحق

میو اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر بچہ جاں بحق

فائل فوٹو


لاہور: میو اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق والد کی تیمارداری کیلئے میو اسپتال لاہور میں موجود فہد نامی لڑکا ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسا رہا۔

جاں بحق ہونے والا فہد نویں جماعت کا طالب علم تھا اور ڈینگی مرض میں مبتلا والد کی دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں موجود تھا۔

فہد والد کے خون کے ٹیسٹوں کے لیے لیبارٹری جا رہا تھا کہ لفٹ کے درمیان موجود خلا میں اس کا سر پھنس گیا۔

لفٹ میں آپریٹر نہ ہونے پر شہریوں نے مبینہ طور پر ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہنے والے فہد کو نکالا اور ایمرجنسی شفٹ کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہناہے کہ بچہ لفٹ میں ایک گھنٹے تک پھنسا رہا جس کے باعث اس کی حالت غیرہو گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

میواسپتال کی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔


متعلقہ خبریں