سرگودھا اورملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑی گئیں


اسلام آباد: ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے  مشترکہ کارروائی کرکےسرگودھا اورملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑلیں۔ 

ایف آئی اے کی طرف سے دعوی کیا گیاہے کہ تین کامیاب چھاپوں میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے نیٹ ورکس کو پکڑ لیا گیاہے۔ غیر قانونی گرے ٹریفکرز کے خلاف سرگودھا میں دو کامیاب چھاپے مارےگئے ۔

پہلے چھاپے کے دوران تین گیٹ ویز، 2 ٹی پی لنک رائوٹرز، 6 انٹر نیٹ یو ایس بی برآمد ہوئیں۔ اسی طرح بائیو میٹرک ڈیوائس، تین لیپ ٹاپ اور 1000 سمیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔اس چھاپے میں ایف آئی اے نے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

اسی طرح دوسرے چھاپے کے دوران 11 گیٹ ویز، 1 ٹی پی لنک رائوٹر، 4 لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ 7 انٹر نیٹ یو ایس بیز اور 900 سمیں بھی قبضے میں لے لی گئیں اوردو ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی طرف سے تیسرا کامیاب چھاپہ جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں ماراگیا ۔چھاپے کے دوران 2 گیٹ ویز، 1 ٹی پی لنک رائوٹر، 2 لیپ ٹاپس اور 6 انٹرنیٹ ڈیوائسز پکڑی گئیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ایک ملزم سے 3 سمیں بھی برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد اورفیصل آباد میں دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ لی گئیں


متعلقہ خبریں