برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ارکان پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم پاکستان کیوں آئی ؟


کراچی: برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ارکان پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم کی نیب اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں پاکستانی حکام سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات پر بات ہوئی۔

پاکستانی حکام نے مطلوب افراد کے بارے میں برطانوی ٹیم کو معلومات فراہم کیں۔

پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ایکشن میں معاونت جاری ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اسی سلسلے میں برطانیہ کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ارکان نے نیب اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ برطانوی ٹیم اورپاکستانی حکام کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے قائم  نئے شعبے نے کام کا آغاز کردیا

ایف آئی اے اور نیب حکام کی جانب سے برطانیوی ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر برطانیوی حکام نےمختلف تفتیشی پہلوئوں میں پاکستانی حکام کی معاونت کی۔

پاکستانی اور برطانوی حکام میں کرپشن کیسسز میں ملوث افراد سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہوا ۔ پاکستانی حکام نے مطلوب افراد کے بارے میں برطانوی ٹیم کو معلومات فراہم کی۔


متعلقہ خبریں