ڈاکٹروں پر تشدد کا معاملہ ، پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا

پشاور ہائیکورٹ

‎پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیکر گرفتار ڈاکٹروں کی مشروط رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

دوسری جانب صوبہ کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی۔وزیرصحت نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولہ اصلاحات کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔اس دفعہ ایکشن لیں گے۔

‎لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈاکٹروں پر پولیس تشدد اورگرفتاریاں ہوئیں تو  پشاور ہائی کورٹ نے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے احکامات  جاری کردیے ۔

عدالت عالیہ نے  ڈاکٹروں کو حاضری یقینی بنانے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دوران سماعت  استفسارکیا کہ ڈاکٹروں نے کس قانون کے تحت مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کیا؟معاملے سے نمٹنے کے لیے حکومت کا رویہ بھی غیر مناسب تھا۔

‎وزیرصحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے کہا کہ  صوبہ میں مخصوص ٹولہ صحت اصلاحات کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے۔کارروائی کریں گے،انہوں نے شوکت یوسفزئی کے بیان پر معافی بھی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتار ڈاکٹرز سمیت 15 افراد سینٹرل جیل مردان منتقل

‎دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگرملازمین کی ہڑتال دسویں روزبھی جاری ہے۔ہائی کورٹ کیس کے باعث گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج مشترکہ ریلی موخر کردی تھی۔


متعلقہ خبریں