مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں، عمران خان

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کی ملاقات کے موقع پر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے حکومتی بیانئے کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی کامیابیوں سے مؤثر طریقے سے آگاہ کیا جائے۔

عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ  عوام کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے مقاصد سے آگاہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے پس پردہ مقاصد بھی عوام کے سامنے لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ  پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے،مجوزہ احتجاجی تحریکوں کا مقصد این آر او کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،ہم کسی صورت کسی کو بھی این آر او نہیں دینگے۔


متعلقہ خبریں